پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ،5ہزار بلند نئی چوٹی دریافت کرلی

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا۔قومی ہیرو اور کوہ پیما حسن سدپارہ کے بیٹے عابد سدپارہ اوران کے ساتھیوں نے 5 ہزار میٹر بلندنئی برفانی چوٹی دریافت کرلی جسے حسن سدپارہ کا نام دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز سے وابستہ صحافی راجہ محسن اعجاز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل
کوہ پیما لٹل کریم علاج کیلیے رونالڈو کی شرٹ نیلام کرنے پر مجبور
محسن اعجاز نے بتایا کہ ٹورسٹ پولیس گلگت بلتستان کے تعاون سے کوہ پیماؤں نے 5 ہزار میٹر بلند پہاڑ پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا،حسن سدپارہ پیک کے نام سے دریافت پہاڑ سدپارہ گاؤں سے 8 گھنٹے کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔
کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نیا قدم،،پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا،ٹورسٹ پولیس گلگت بلتستان کے تعاون سے پاکستانی کوہ پیماؤں نے 5 ہزار میٹر بلند پہاڑ پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا،حسن سدپارہ پیک کے نام سے دریافت پہاڑ سدپارہ گاوں سے 8 گھنٹے کی پیدل مسافت پر واقع ہے pic.twitter.com/D6Zek2L2E6
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) February 16, 2022
دنیا نیوز کے سینئر اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا کہ 5 ہزار میٹر بلند پہاڑ کو نیشنل ہیرو حسن سد پارہ کے فرزند عابد سدپارہ ، موسی سدپارہ، صادق سدپارہ، علی حیدر سدپارہ اور سلیم سد پارہ نے سر کیا۔۔ عابد سدپارہ ٹورسٹ پولیس گلگت کے اہلکار ہیں۔۔۔!
پانچ ہزار میٹر بلند پہاڑ کو نیشنل ہیرو حسن سد پارہ کے فرزند عابد سدپارہ ، موسی سدپارہ، صادق سدپارہ، علی حیدر سدپارہ اور سلیم سد پارہ نے سر کیا۔۔ عابد سدپارہ ٹورسٹ پولیس گلگت کے اہلکار ہیں۔۔۔! https://t.co/gutOAC2edv
— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 16, 2022