امین حفیظ کا جیو نیوز چھوڑ کر یوٹیوب چینل کھولنے کا دلیرانہ فیصلہ
منفرد انداز میں رپورٹنگ کرنے والے امین حفیظ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

پاکستان کے سینئر صحافی اور منفرد انداز میں رپورٹنگ کرنے والے امین حفیظ نے پاکستان کے سب سے معروف چینل جیو نیوز کو چھوڑ کر اپنا یوٹیوب چینل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے جیو نیوز کے سابق رپورٹر امین حفیظ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اب اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امین حفیظ نے اپنے منفرد انداز میں اپنے آنے والے یوٹیوب چینل کے ڈرائنگ روم کا اپنے مداحوں کو وزٹ کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی حکومت کا انتخابی اصلاحات سے متعلق نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
ٹیکس کیسز کا التوا: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب
امین حفیظ کا بتانا تھا کہ اس ڈرائنگ روم میں ریکارڈنگ سے قبل مہمانوں سے گفتگو شنید کی جائے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
My YouTube office tour pic.twitter.com/S8CgDg61yj
— Amin Hafeez (@AminHafeezGeo) February 18, 2022
انہوں نے بتایا کہ اس اسٹوڈیو میں ملک کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا اور ان کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔
اسٹوڈیو روم کی مزید خاصیت بتاتے ہوئے امین حفیظ کا کہنا تھا کہ اسٹوڈیو کے اندر ایک کانفرنس ٹیبل بھی بنائی ہے۔
اپنی پسند کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امین حفیظ کا کہنا تھا کہ انہیں لکڑی کا فرنیچر بہت پسند ہے اس لیے کانفرنس ٹیبل بھی لکڑی ہے۔
ہال نما کمرے میں ایک جانب سیٹنگ ارینجمنٹ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں مستقبل میں کوئی سیٹ لگایا جائے گا۔
اپنے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امین حفیظ کا کہنا تھا کہ میں کھانے پینے کا دلدادہ ہوں۔ امین حفیظ کوئی آفس بنائے اور اس میں اسمارٹ ورکنگ کچن نہ ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ مہمانوں کو چائے کافی کے ساتھ وہ سب کچھ بھی کھانے پینے کو ملے گا جس کی مہمان ڈیمانڈ کریں گے۔
اس موقع پر امین حفیظ کے صاحبزادے حسیب امین نے بتایا کہ ہمارے آفس میں کوئی ملازم نہیں ہے ۔ ویڈیو کی ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کا کام میں خود کرتا ہوں۔ تھام نیل بنانا بھی میرا اور والد کا کام ہوگا۔