ٹریبیون کی عوام سےسونا ادھارلینے کی حکومتی تجویز پر گمراہ کن خبر

ایکسپریس میڈیا گروپ کے انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون  نے عوام سے سونا ادھار لینے کی حکومتی تجویز کی خبر گمراہ کن سرخی کے ساتھ لگادی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایکسپریس ٹریبیون کی صحافتی بددیانتی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے دی نیوز کی خبر کی تردید کردی

حماد اظہر کا جواب شاہ زیب خانزادہ لاجواب ہوگئے

ایکسپریس ٹریبیون نے اتوار 20فروری کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیربحث آنے والی تجویز  کی خبر کی سرخی ان الفاظ میں لگائی۔

"Govt eyes people’s gold to increase forex reserve”

یعنی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلیے عوام کے سونے پر نظریں جمالیں ۔

انیل اقبال نامی ٹوئٹر صارف نے ایکسپریس ٹریبیون کی صحافتی بددیانتی  کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ سرخی تھوڑی گمراہ کن ہے۔ حکومت ان شہریوں سے سونا ادھار لے گی جو سونے اورزرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد  کرنے کیلیے اس کے عوض منافع حاصل کریں گے ۔ چین، روس، بھارت سمیت کئی ممالک اپنے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سونا خریدتے ہیں۔معیشت کی جان ڈالر سے چھڑانے کی کوشش کی حمایت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تجویز کے مطابق کمرشل بینک سونے کے مالک کو قابل تبادلہ رعایتی آلات جاری کریں گے اور سونے  پر شرح سود ادا کریں گے۔ کمرشل بینک اسٹیٹ بینک کے پاس سونا جمع کرے گا جوزرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اسے مونیٹائز کر سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر