اسد طور نہ بنیں!شفا یوسفزئی حکومتی ترجمانی کا طعنہ دینے پر مبشرزیدی پر برہم

سینئر صحافی مبشر زیدی اور ہم نیوز کے مارننگ شو کی اینکر پرسن  شفا یوسفزئی پیکا قانون میں ترمیم پر نوک جھونک ہوئی ہے۔شفا یوسفزئی نے حکومتی ترجمانی کا طعنہ دینے پر مبشر زیدی کو اسد طور نہ بننے کا انتباہ دے دیا۔

شفایوسفزئی کے ساتھی اینکرپرسن  اویس منگل  والا  نے  فیک نیوز کی تعریف سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر مبشر زیدی نے وضاحت پیش کی تو شفایوسفزئی بیچ میں کود پڑیں۔

یہ بھی پڑھیے۔

صحافی اسد طور کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ

اسد طور کو صحافت کا کریش کورس کرنے کی ضرورت!

اویس منگل والا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ تمام صحافی حضرات اور صحافتی تنظیمیں جنہیں اعتراض ہے کہ حکومت نے پیکا میں”فیک نیوز“ کی تعریف بیان نہیں کی ہے وہ اپنے تجربے کا استعمال کر کے چند منٹوں میں خود اس کی تعریف کیوں بیان نہیں کرتے؟ ساری ٹینشن ہی ختم ہو جائے گی۔

مبشر زیدی نے  وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ شائد اس بات سے لاعلم ہیں کہ صحافتی تنظیموں نے یہ تعریف اور سفارشات کئی ماہ سے حکومت کو دی ہوئی ہیں مگر حکومت نے ان پر بات چیت کے بجائے اپنی قانون سازی کر دی جسے آج ہائی کورٹ نے ان کے منہ پر مارا۔

مبشر زیدی کی وضاحت کے بعد  شفایوسفزئی  بیچ میں کود پڑیں۔انہوں نے لکھا کہ صرف اویس ہی نہیں پھر شاید حکومت بھی ان سفارشوں سے لا علم ہے کیونکہ بار بار اس طرف سے صرف یہی کہا جاتا ہے کہ کوئی سفارشات نہیں دی گئیں۔ صحافی تنظیموں نے جو سفارشات دی ہیں انکو تمام نیوز چینلز میں چلائیے اور اخبارات میں چھپوائیے اور آپ بھی حکومت کے منہ پہ ماریے۔

شفا یوسفزئی کی مداخلت سینئر صحافی کو کچھ خاص پسند نہیں آئی اور انہیں حکومتی ترجمانی کا طعنہ دے مارا۔ مبشر زیدی نے لکھا کہ آپ حکومت کی ترجمان بننے سے پہلے حکومت سے ہی پوچھ لیتیں تو بہتر ہوتا۔

شفا یوسفزئی نے مبشری زیدی کے طعنے کا کافی سخت برا منایا۔ انہوں نے لکھا کہ سر آپ کے پاس کیا میرے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا؟ جو آپ نے میرے اوپر حکومت کا ترجمان ہونے کا الزام لگا دیا؟ ثبوت سے بات کریں سرکار اسی فیک نیوز کی وجہ سے میں نےاس اسد طور پر مقدمہ کیا ہوا ہے کہ آئیں اور عدالت میں ثابت کریں کہ میں حکومت کی ترجمان ہوں، آپ نے بھی وہی کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ بھی یہ جانتے ہیں اور عوام بھی جانتی ہے کہ حکومت سے یہ سوال بڑی مرتبہ پوچھا گیا اور انہوں نے ہر بار وہی جواب دیا جو میں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انکے مطابق کوئی تجویز نہیں آئی۔

اویس منگل والا نے مبشر زیدی کے تبصروں کے بعد وضاحت کی کہ مبشر بھائی  میرے استاد ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے اور  سیکھتا بھی ہوں، جب وہ کہہ رہے ہیں کہ تجاویز بھیجی ہیں تو ضرور بھیجی ہوں گی، میری لاعلمی ہے، ابھی ان سے کاپی لے لیتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر