روس یوکرین جنگ کے تناظر میں آج شام وزیراعظم کا قوم سے خطاب

تجزیہ کاروں نے اس بات سے خبر دار کیا ہے اگر یوکرین اور روس جنگ نے طوالت اختیار کرلی تو عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں روس یوکرین وار سے عالمی سطح پر پڑنے والے اثرات اور دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پاکستان پر عالمی مہنگائی کے اثرات کے تناظر میں ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین روس تنازعہ کے تناظر میں عالمی سطح پر اور خطے کی صورتحال پر پڑنے والے اثرات پر بھی وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اور شاندار چائے کے تین سال مکمل

سینیٹرز نے تعلیمی اداروں میں طلباء کے ڈرگ ٹیسٹ کی سفارش کردی

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بین الاقوامی منڈی میں تیل اور گندم کی قیمتوں میں 12-15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح عالمی انشورنس کمپنیوں نے شپنگ کمپنیوں پر جنگی سرچارج بڑھا دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے اس بات سے خبر دار کیا ہے اگر یوکرین اور روس جنگ نے طوالت اختیار کرلی تو عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔ جس کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے اثرات پاکسان پر پڑ سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو کنفرم کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔”

متعلقہ تحاریر