الجیریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سفارتی مشن سے کوئی تعلق نہیں، ٹوئٹر سے متنازع پوسٹس جاری۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ الجیریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں اور ان کی پوسٹس کا سفارتی مشن سے کوئی تعلق نہیں۔
The Twitter, Facebook and Instagram accounts of the Embassy of Pakistan in Algeria have been hacked.
All messages being posted through these accounts are not from Pakistan Embassy in Algeria.
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) March 2, 2022
ترجمان نے مزید کہا کہ ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی جانے والی پوسٹس کا الجیریا کے پاکستانی سفارتخانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دفتر خارجہ سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب الجیریا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک متنازع ٹویٹ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ بغاوت پر اترآیا؟
بصارت سے محروم پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کو دن میں تارے دکھادیئے
ٹویٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستان کے تمام سفارتی مشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فنڈز یوکرین میں منتقل کرکے پاکستانی شہریوں کے انخلا میں مدد کریں۔
سفارتخانے کی ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ جنگ زدہ یوکرین سے اب تک پاکستانی شہریوں کو نکالا نہیں جاسکا اور سفارتخانے کے پاس ملازمین کو دینے کیلیے بھی پیسے نہیں ہیں۔
مذکورہ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کیا پاکستانی سفارتخانے کو بھارت سے فنڈز لینے چاہئیں؟ کیونکہ پاکستانی شہری یوکرین سے نکلنے کیلیے بھارت کا جھنڈا ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پی ٹی آئی حکومت پر ریکارڈ توڑ مہنگائی اور تین مہینے سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا تھا اور سخت تنقید کی تھی۔
اس وقت بھی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بیلگریڈ میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔