خواتین کو وراثت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا، ملیکہ بخاری
پارلیمانی سیکرٹری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کیا، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی شرکت، حکومت لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ ہے، ملیکہ بخاری۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ علی بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے عالمی دن کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی بحیثیت مہمان ِ خصوصی شرکت پر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2020 میں حکومت کے منظور شدہ خواتین کے وراثی قانون کو اجاگر کریں گے۔
Delighted to be Marking & celebrating International Women’s Day with PM @ImranKhanPTI as Chief Guest. We will be highlighting the inheritance rights of women under the Enforcement of Women’s Property Rights Act 2020. PTI Govt stands with the women & girls of Pakistan . pic.twitter.com/xeJeDZD8wC
— Maleeka Ali Bokhari (@MalBokhari) March 8, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔
حکومت پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کی گئی کہ جائیداد میں اپنا حصہ لینا اب خواتین کے ہاتھ میں ہے۔
جائیداد میں اپنا حصہ لینا اب خواتین کے ہاتھ میں! #WomensDay #IWD2022 pic.twitter.com/AsqXrgCjuG
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 8, 2022
حکومت کے منظور شدہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص متاثرہ عورت کی طرف سے وفاقی یا صوبائی محتسب برائے خواتین کو وراثتی مسئلے پر شکایت درج کروا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ نے وراثتی جائیداد میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کا بل 2020 میں منظور کیا تھا جسے انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ 2020 کا نام دیا گیا تھا۔
اس قانون کے تحت خواتین کو جائیداد ہتھیانے کیلیے ہراساں کرنے، دباؤ ڈالنے، فراڈ یا جبر اور دیگر اقدامات کے ذریعے ان کے حق سے محروم کرنے کو روکا جائے گا۔









