امریکا کے پاکستانی سفارتخانے سے متنازع تصویر پر لائیک
پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے پنجاب کلچرل ڈے پر ایک متنازع تصویر کو لائیک کیا گیا، سفارتخانے کا موقف ہے کہ یہ فوٹوشاپ تصویر ہے۔

صحافی منظر الہٰی نے ٹوئٹر پر امریکا میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے ایک متنازع تصویر کو لائیک کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز پنجاب کلچر ڈے تھا اور اسی نسبت سے ایک صارف نے کلچر ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے مجرے کی ایک تصویر شیئر کی۔
اس تصویر کو امریکا کے پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے لائیک کیا گیا۔
This is a photoshopped image of our twitter handle, the circulated image was never liked from embassy’s handle.
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) March 14, 2022
صحافی منظر الہٰی کی ٹویٹ پر امریکی سفارتخانے نے جواب دیا کہ یہ تصویر فوٹوشاپ کی گئی ہے، درج بالا تصویر کو ہمارے ٹوئٹر ہینڈل سے کبھی بھی لائیک نہیں کیا گیا۔
اس پر صحافی کا جواب تھا کہ یہ اسکرین شاٹ میں نے خود لیا تھا، میرے پاس ایک سے زائد اسکرین شاٹس موجود ہیں۔
فی الحال دفتر خارجہ یا پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی موقف نہیں پیش کیا گیا۔
ممکنہ طور پر یہ تصویر فوٹوشاپ ہوسکتی ہے کیونکہ امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر مسعود خان کی نامزدگی پر بھارت میں بڑی مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔
چند ہفتے پہلے تک میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسعود خان کی تعیناتی پر امریکا مطمئن نہیں۔
خبروں میں الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ مسعود خان کے کشمیر کے کشمیر کے جہادی گروہوں سے روابط ہیں۔
لیکن امریکا کی طرف سے ایک سرکاری اعلامیے میں یہ واضح کیا گیا کہ ہمیں مسعود خان کی بطور سفیر تقرری پر کوئی اعتراض نہیں۔
گزشتہ روز اس تصویر کا وائرل ہونا ممکنہ طور پر بھارت کی چال ہوسکتی ہے تاکہ سفیرِ پاکستان مسعود خان کو کسی بھی طرح سے زچ کیا جا سکے۔









