وزیر خارجہ کی فلسطینی ہم منصب کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی اصولی موقف کی ہمیشہ حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی وزیر خارجہ کو حقوق کی جدوجہد میں پاکستان کی ‘غیر متزلزل حمایت’ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دفتر خارجہ (ایف او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز فلسطینی ہم منصب ڈاکٹر ریاض المالکی سے ملاقات کی اور فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے حقوق کے لیے پاکستان کی "غیر متزلزل حمایت” کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
یوم پاکستان، پاک بحریہ کے 16 افسران عسکری اعزازات کیلیے نامزد
تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، لکھ لیں، وزیراعظم عمران خان
وزرائے خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، دو روزہ وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر ریاض المالکی کو فلسطین کے اصولی موقف پر پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ریاض المالکی نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اصولی موقف کے لیے شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر ہونے والے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں ملاقات کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی طلباء کو اپنے تعلیمی اداروں اور فوجی کورسز کی کلاسز میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہتا ہے۔
Pakistan is pleased to continue to offer Palestinian students seats in our educational institutions & military courses. We will also offer positions in Junior and Advanced Diplomatic Courses in Pakistan to Palestinian diplomats. https://t.co/nnpkEG2aZt
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 23, 2022
شاہ محمود قریشی نے مزید لکھا ہے کہ "ہم فلسطینی سفارت کاروں کو پاکستان میں جونیئر اور ایڈوانس ڈپلومیٹک کورسز میں پوزیشنیں بھی فراہم کریں گے۔”
ایک الگ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ کرغزستان کے ہم منصب روسلان کازاکبائیف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے CASA-1000 منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے تعلیم کے شعبے میں عوام کے درمیان رابطوں اور تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔