عدم اعتماد پر ووٹنگ:ریڈ زون سیل،ایک سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے،آج رات دفعہ 144کے نافذ کردی جائے گی،کل کسی سیاسی کارکن کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایف سی اورپنجاپ پولیس کے اضافی دستے طلب

اسلام آباد انتظامیہ نے اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک  عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلیے ریڈ زون میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ریڈ زون میں آج رات سے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ایک سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریڈون کے داخلی راستوں پر مزید فورس تعینات کیا جائیگا،فورس کو اینٹی رائٹ کٹس اور آنسوگیس شیلز کی بھاری مقدار آج رات جاری کردئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی سخت، فواد چوہدری

ہم سیکیورٹی دینگے، کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، وزیر داخلہ

اسلام آباد میں  اتوارکے روز سییکورٹی انتظامات کیلئے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔حکام نے  فیصلہ کیا ہے کہ کل کسی سیاسی جماعت کے  کارکن کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے مختلف صوبوں سے مزید فورس منگوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ریڈ زون کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے  ایف سی کے 1500 مزید جوان اور افسران منگوائے جائیں گے۔پنجاب پولیس کے 300 مرد اور 100 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی آج رات تک بلالیا جائیگا۔اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میںموٹرسائیکل کی  ڈبل سواری پر پابندی لگانے پربھی غورکیا جارہا ہے۔

حکام نے اتوار کو اسلام آبادمیں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر رینجرز اور ایف سی پہلے سے تعینات ہے۔دوسری جانب  ریڈزون میں واقع اہم عمارتوں پر وفاقی پولیس کیساتھ رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ریڈون کے داخلی راستوں پر مزید فورس تعینات کیا جائیگا،فورس کو اینٹی رائٹ کٹس اور آنسوگیس شیلز کی بھاری مقدار آج رات جاری کردئیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر