سپریم کورٹ فیصلے کے فوری بعد وفاقی حکومت متحرک
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل (ریٹائرڈ) طارق خان کی سربراہی میں مبینہ خط کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران اسمبلی کے سامنے بین الاقوامی سازش کا ریکارڈ اور شہادتیں رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس اور ساتھی ججز کا تاریخی فیصلے کے ذریعے ناقدین کو سرپرائز
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونیوالی تھی، ووٹنگ کے دن رولنگ آگئی، چیف جسٹس
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کا ایک حصہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدلیہ اور پارلیمنٹ کی علیحدگی کا معاملہ متاثر ہوا۔
سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ اپنا اپنا کام کرے، وفاقی حکومت نئے انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک سلیکٹڈ حکومت آئے گی جس کی باگیں بیرون ملک ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائرر کریں گے۔









