پاک فوج کے قافلے پر حملہ، 7 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشاک میں ہوا، پاک افغان سرحد کے قریب فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے پاکستان آرمی کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا۔

اس حملے میں 7 فوجی اہلکار شہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

فوجی قافلے پر حملپ وزیرستان کے علاقے ایشام میں ہوا، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر