شہباز شریف کا وفاقی کابینہ سے بلدیاتی حکومت جیسا سلوک

حکومتی ذرائع کے مطابق وزراء کے ناموں کا اعلان آج رات تک ہونے کا امکان ہے۔

مخلوط حکومتی اتحاد کی وفاق میں حکومت تو بن گئی مگر وزارتوں کی تقسیم کی گتھی اب تک سلجھائی جارہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے جو فارمولہ طے کیا جارہا ہے اس کے تحت وزارت خزانہ ، اقتصادی امور اور وزارت دفاع پاکستان مسلم لیگ نواز جبکہ دفاعی پیداوار بلوچستان عوامی پارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

وزیراعلیٰ پنجاب ولد وزیر اعظم ،ملک میں موروثی سیاست کا بول بالا

موسمیاتی تبدیلی کی وزارت پاکستان پیپلز پارٹی، سول ایوی ایشن مسلم لیگ نواز، کامرس پیپلز پارٹی اور مواصلات کی وزارت جمیعت علماء اسلام ف کو دیئے جانے کا فارمولہ طے پایا ہے۔

وزارت تعلیم عوامی نیشنل پارٹی، وزارت خارجہ اور انسانی حقوق پیپلز پارٹی اور وزارت ہاؤسنگ جمیعت علماء اسلام ف کو ملے گی۔

وزارت صنعت و پیداوار پیپلزپارٹی اور طلاعات و نشریات کی وزارت مسلم لیگ ن کو جبکہ آئی ٹی کی وزارت متحدہ قومی موومنٹ اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارت مسلم لیگ ق کو ملنے کی توقع ہے۔

وزارت داخلہ مسلم لیگ نون اور امور کشمیر و گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کو وزارت قانون مسلم لیگ ن، وزارت صحت پاکستان پیپلزپارٹی ،وزارت ثقافت مسلم لیگ نواز اور اوورسیز پاکستانیز پیپلز پارٹی کو ملیں گی۔

پارلیمانی امور ، پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی اور واٹر اینڈ پاور کی وزارتیں مسلم لیگ ن کو ملیں گی۔

تخفیف غربت اور نجکاری پیپلز پارٹی جبکہ وزارت ریلوے مسلم لیگ نون ، وزارت مذہبی امور ، سیفران  اور ریونیو مسلم لیگ ن ، سائنس اور ٹیکنالوجی  بلوچستان عوامی پارٹی اور آبی وسائل کی وزارت پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزراء کے ناموں کا اعلان آج رات تک ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر