ثانیہ نشتر نے لنگرخانوں پر احسن اقبال کے جھوٹ کا پول کھول دیا

وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولے گئے، کچھ لنگرخانوں میں کھانا کھلانے والے ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری تھی،سربراہ احساس پروگرام

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی بانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لیگی رہنما احسن اقبال کے لنگر خانوں اور پناہ گاہوں سے متعلق  جھوٹ کا پول کھول دیا۔

احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ  عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے اور ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیے

24 گھنٹے کام کرنے والی عدالتوں نے 3 ماہ کی چھٹیوں کی تیاری کرلی

24 گھنٹے کام کرنے والی عدالت خدارا مراسلے کی انکوائری کروا لے

ثانیہ نشتر نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولے گئے  جن میں تقریباََ 125پناہ گاہوں کے  لنگر خانے، 19احساس لنگر خانے اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے 40ٹرک لنگر شامل ہیں۔جن  سے  روزانہ تقریباََ ایک لاکھ سے زائد مزدور و مستحق افراد مستفید ہوتے تھے۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کچھ لنگرخانوں میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کھانا کھلانے والے ٹرسٹ کے ساتھ باہمی تعاون کی بنیاد پر شراکت داری ہوئی تھی جس کی تفصیل احساس لنگر پالیسی میں درج ہے اور جو کہ احساس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

ثانیہ نشتر نے مزید بتا یا کہ احساس لنگر خانوں اور پناہ گاہوں میں سیاست سے بالاتر ہو کر مزدور بھائیوں کو ان کی عزت نفس مجروح کیے بغیر دو وقت کا کھانا اور بستر فراہم کیا جاتا تھا،ہمارے دین میں بھی مستحقین اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کی تلقین کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر