وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے ایک ہفتے بعد حلف اٹھا لیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت کی وفاقی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طور پر حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تاہم صدر مملکت عارف علوی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کابینہ سے حلف نہیں لے سکے۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر احسن اقبال کے جھوٹ کا پول کھول دیا
حلف اٹھانے والوں میں 31 وفاقی وزراء ، 3 وزرائے مملکت اور 3 مشیران شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 14 ، پاکستان پیپلز پارٹی کے 9 ، جے یو آئی (ف) کے 4 ، ایم کیو ایم کے 2 ، بی اے پی ، جمہوری وطن پارٹی کے ایک ایک ارکان شامل ہیں۔
1۔ خواجہ محمد آصف، ایم این اے
2۔ جناب احسن اقبال چوہدری، ایم این اے
3۔ رانا ثناء اللہ خان، ایم این اے
4۔ سردار ایاز صادق، ایم این اے
5۔ رانا تنویر حسین، ایم این اے
6۔ جناب خرم دستگیر خان، ایم این اے
7۔ محترمہ مریم اورنگزیب، ایم این اے
8۔ خواجہ سعد رفیق، ایم این اے
9۔ میاں جاوید لطیف، ایم این اے
10۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ، ایم این اے
11۔ میر مرتضیٰ جاوید عباسی ، ایم این اے
12۔ جناب اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر
13۔ سید خورشید احمد شاہ، ایم این اے
14۔ سید نوید قمر، ایم این اے
15۔ محترمہ شیری رحمان، سینیٹر
16۔ عبدالقادر پٹیل، ایم این اے
17۔ محترمہ شازیہ مری، ایم این اے
18۔ سید مرتضیٰ محمود، ایم این اے
19۔ جناب ساجد حسین طوری، ایم این اے
20۔ جناب احسان الرحمان مزاری، ایم این اے
21۔ جناب عابد حسین بھیو، ایم این اے
22۔ جناب اسد محمود، ایم این اے
23۔ جناب عبدالواسع، ایم این اے
24۔ مفتی عبدالشکور، ایم این اے
25۔ جناب محمد طلحہ محمود، سینیٹر
26۔ سید امین الحسن۔ ایم این اے
27۔ سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر
28۔ محمد اسرار ترین ایم این اے
29۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ایم این اے
30۔ جناب چوہدری طارق بشیر چیمہ، ایم این اے
وزرائے مملکت
1۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایم این اے
2۔ محترمہ حنا ربانی کھر، ایم این اے
3۔ جناب عبدالرحمن خان کانجو، ایم این اے
4۔ جناب مصطفی نواز کھوکھر، سینیٹر