سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر اسپیس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پہلے شخص بن گئے ہیں جنہوں نے ٹوئٹر اسپیس پر 500,000 لوگوں سے ریکارڈ خطاب کیا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پہلی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہوں نے ٹوئٹر اسپیس پر 5 لاکھ لوگوں سے خطاب کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

آج لاہور میں مینار پاکستان پر اپنے جلسے سے خطاب سے پہلے، عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹویٹر اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے5 لاکھ لوگوں کے سامنے ایک آن لائن عوامی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

آرٹیکل 63 اے میں پارٹی سے انحراف کو کینسر قراردیا گیا، سپریم کورٹ

لاہور جلسے میں سیکورٹی خدشات، عمران خان کو ورچوئل خطاب کا مشورہ

یہ کسی بھی سیاست دان کا ریکارڈ توڑ سیشن تھا جس نے 500 ہزار کے بڑے اجتماع سے آن لائن خطاب کیا ہے۔ معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹر اسپیس نے صرف پانچ منٹ میں 42,000 سامعین کے آن لائن میزبانی کی۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک مشہور اینکر پرسن عمران ریاض خان کے پاس تھا جنہوں نے ٹوئٹر اسپیس پر 10,000 صارفین کے ساتھ خطاب کیا تھا۔

Former Prime Minister Imran Khan's speech

وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 11 اپریل کو تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد 15 ملین سے بڑھ کر 16.3 ملین ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کی رات انٹرنیٹ کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک عالمی ریکارڈ توڑنے میں صرف چند منٹ لگائے۔

Former Prime Minister Imran Khan's speech

کچھ ناقدین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اسپیس پر 5 لاکھ لوگوں سے خطاب ان کے 16.3 ملین فالوورز کے تناسب کے مقابلے میں کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔

ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس خطاب میں 535 ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ سننے والوں کی تعداد 164K ہے۔

Former Prime Minister Imran Khan's speech

ساؤتھ ایشیا انڈیکس نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹر اسپیس پر لوگوں کی تعداد 150 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، جو ٹویٹر کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔”

اسی طرح اپنے اپنے ٹوئٹ میں کے پوپ لیریکل اسپیس نے لکھا ہے کہ 16 ملین فالورز رکھنے والے عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس پر 4 لاکھ 46 ہزار ٹوئٹر صارفین سے خطاب کیا۔

سیلواڈور بل انیلاسیز نے لکھا ہے کہ  عمران خان نے 2 لاکھ 70 ہزار ٹوئٹر صارفین سے ایک ساتھ خطاب کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں، ساؤتھ ایشیا انڈیکس نے بتایا ہےکہ ٹویٹر اسپیس کا پچھلا ریکارڈ ستمبر 2021 میں بی ٹی ایس کے شائقین نے قائم کیا تھا جب تقریباً 50 ہزار لوگ آن لائن شامل ہوئے تھے۔

سابق سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس کر خطاب کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر