پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے تین جوان شہید
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے تین فوجی جوان شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی جوان شہید ہو گئے جبکہ دشمن کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
زرداری صاحب کو صدر بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسحٰق ڈار
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ ، عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کی جائے گی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی مطابق شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں حوالدار تیمور کی عمر 30 سال ، نائیک شعیب کی عمر 38 سال اور سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور شہید کا تعلق جہلم ، نائیک شعیب شہید کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز شہید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی ، پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں ، تاہم توقع کرتے ہیں کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے حوصلے کو کسی طور بھی کم نہیں کیا جاسکتا۔