پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پہلا عوامی چیلنج
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان ملک بھر میں ای سی پی کے دفاتر کے باہر دھرنے دے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے مبینہ جانبدارانہ رویے کے خلاف آج (منگل) ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی، جس کا پہلا ری ایکشن یہ ہوا ہے کہ ای سی پی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ان کا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن، پولنگ 16 جون کو ہوگی
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا
ای سی پی کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا۔
الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ روہے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا لکھنا ہے کہ "آج چیئرمین کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر کے رویے کا جائزہ لیا گیاچیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے کہ نون لیگ کے کارکن ہیں چیف چاہتے ہیں تو نون لیگ میں عہدہ لے لیں کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا۔”
آج چئرمین کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر کے رویے کا جائزہ لیا گیاچیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے کہ نون لیگ کے کارکن ہیں
چیف چاہتے ہیں تو نون لیگ میں عہدہ لے لیں کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا@fawadchaudhry pic.twitter.com/MPBK3jEuL3— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) April 25, 2022
اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ "نوٹیفکیشن میں اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی کل پورا پاکستان نکلے گا اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر الیکشن کمیشن کے رویے کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔”
اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ "الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو ، منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں کمیشن کیوں تاخیر کررہا ہے۔”
الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو
منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں کمیشن کیوں تاخیر کررہا ہے
کمیشن منحرف اراکین کیخلاف فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، فواد چودھری— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) April 25, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "کمیشن منحرف اراکین کیخلاف فوری نوٹیفکیشن جاری کرے۔”
تاہم چیئرمین الیکشن کمشنر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے کے لیے ان کے پاس کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
23 اپریل کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سے قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی کیونکہ وہ وقت پر حلقوں کی حد بندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب جانے والے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کے لیے مارگلہ روڈ اور سرینہ چوک پر کنٹینرز پہنچا دیئے ہیں۔
انتظامیہ نے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ سیاسی اور دیگر جماعتوں کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔ انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔