وزیراعظم کی طرف سے صحافیوں کو تیسرا افطار ڈنر

شہباز شریف ہر ہفتے افطاری میں صحافیوں کو مدعو کرکے قومی خزانے کا بےدریغ استعمال کر رہے ہیں، عمران خان چائے بھی نہیں پوچھتے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے گزشتہ روز غیرملکی سفیروں کیلیے افطار ڈنر کی دعوت کی، انہوں نے عربی میں تقریر بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برادر مسلم ممالک کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور عالمی امن کیلیے یورپی یونین کی طرح متحد ہونا ناگزیر ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تقریب میں کئی صحافی بھی موجود تھے۔

تجزیہ کاروں نے بتایا کہ وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی طرف سے صحافیوں کو تیسری بات افطار پر مدعو کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ قومی وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

تین تین بار صحافیوں کو سرکاری ضیافت دی جا رہی ہے، کیا شہباز شریف یہ سب اپنی جیب سے کر رہے ہیں؟

تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں صحافیوں کو چائے بسکٹ تک نہیں دیا جاتا تھا۔

لیکن اب کیونکہ پرانا پاکستان بن گیا ہے تو حکومت اور مخصوص صحافی مل جل کر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کریں گے۔

متعلقہ تحاریر