پاک بحریہ نے ہزار کلو منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شمشیر کی کامیاب کارروائی، مشکوک کشتی اور منشیات ضبط کرلی گئیں، مالیت 90 ملین روپے۔

پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، کئی ٹن وزنی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، کشتی ضبط کر لی گئی، منشیات کی مالیت کروڑوں روپے نکلی۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران ایک ہزار کلو منشیات ضبط کر لی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا عون چوہدری اب شہبازشریف کو نشہ سپلائی کریں گے ؟

احکامات کی خلاف ورزی پر آریان خان کو دوبارہ جیل جانا ہوگا

پیٹرولنگ کے دوران پی این ایس شمشیر نے مشکوک کشتی سے منشیات کو ضبط کر لیا۔

ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباََ 90 ملین روپے ہے۔

کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پاکستان کی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ تحاریر