مبینہ آئین شکنی:حکومت کا آرٹیکل 6 کے تحت مختلف شخصیات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی  کی اہم شخصیات کے خلاف وزارت قانون اور وزارت داخلہ م کی جانب سےجو ریفرنس تیار کیا جارہا ہے.

تحریک انصاف کے متوقع احتجاج اور مبینہ آئین شکنی کے خلاف وفاقی حکومت نے جواب میں سابقہ حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 حکومت  تحریک انصاف کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرے گی۔اس سلسلے میں صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ اور دیگر شخصیات کے خلاف مواد اکھٹا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ کا انتخاب گیلری سے ہوا جو غیرآئینی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

20 لاکھ افراد اسلام آباد پہنچیں، عمران خان کی ہدایت

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے تحریک انصاف کیمے اقتدار میں شامل اہم شخصیات کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان شخصیات کی مبینہ آئین شکنی اور غیر قانونی اقدامات پر ریفرنس کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی  کی اہم شخصیات کے خلاف وزارت قانون اور وزارت داخلہ م کی جانب سےجو ریفرنس تیار کیا جارہا ہے وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت دائر کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق موجودہ حکومت کی اعلی عہدوں پر فائز مختلف شخصیات کے درمیان اس حوالے سے مشاورت بھی ہوئی ہے جب کے قانونی ماہرین سے بھی اس بارے میں رائے حاصل کی گئی ہے۔ صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری،گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ اور دیگر شخصیات کے خلاف ریفرنس کے لیے مواد اکھٹا کیا جارہا ہے۔ ان شخصیات نے مختلف فورمز پر آئین شکنی سے متعلق جو بیانات دیے ہیں اس حوالے سے بھی ثبوت اکٹھے کئے جا رہے ہیں جبکہ اسمبلیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق آئین کا آرٹیکل 6 آئین شکنی سے متعلق ہے،جس میں درج ہے کہ کوئی بھی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت سے یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے دستور کی تنسیخ کرے تخریب کر ے یا معطل کر ے یا التواء میں رکھے یا اقدام کرے یا تنسیخ کرنے کی سازش کرے یا تخریب کر ے یا معطل یا التواء میں رکھےسنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

متعلقہ تحاریر