الیکشن کمیشن کی نااہل ملازمین پر نوازشات،بھاری عیدالاؤنس دینے کااعلان

الیکشن کمیشن انتخابات کے فوری انعقاد سے انکار کرچکا، 2014سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکا، خزانہ خالی ہونے کارونا رونے والی حکومت الیکشن کمیشن کی شاہ خرچیوں پر خاموش

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے ناقص کارکردگی  کے باوجود گریڈ ایک  سے 17 تک کے ملازمین کیلیے  50 ہزار روپے کے عید الاؤنس کی منظوری دے دی ۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ ایک سے 17 تک کے ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر 50ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز کا حلف نہ لینے پر تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت او راپوزیشن دونوں کو الیکشن کمیشن سے بے پناہ شکایات ہیں۔ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف الیکشن کمیشن کو انتخابات میں تاخیر کا ذمے دار ٹھہرارہی تو دوسری جانب منحرف ارکان کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو تنقید کا سامنا ہے۔

حکومت کو اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے  فارن فنڈنگ کیس کو  2014 سے لٹکا رکھا ہے اور فیصلہ نہیں کرپارہا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ خزانہ خالی ہونے کی دعویدار حکومت الیکشن کمیشن کی فضول خرچیوں پر سوال کیوں نہیں اٹھارہی؟ خزانہ خالی ہے تو الیکشن کمیشن کے سیکڑوں ملازمین کو عید الاؤنس کہاں سے دے رہا ہے؟

یاد رہے  کہ  الیکشن کمیشن نے حال ہی میں تین ماہ میں الیکشن کے انعقاد سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کرانے سے انکار کردیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر