صدر مملکت نے فیصل مسجد، وزیراعظم نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کی، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع۔

ملک بھر میں آج عیدالفطر پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، تمام شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماع ہوئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا لاہور میں نماز عید ادا کی۔

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور شہر کے دیگر معززین نے نماز ادا کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور منصورہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے جی او آر ون میں نماز ادا کی۔

متعلقہ تحاریر