پی ٹی آئی قیادت مسجد نبویؐ میں ہونیوالے واقعے کی مذمت کرے، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ پرور شخص ملک پر مسلط رہا، برصغیر کی تاریخ میں چاند رات کو احتجاج نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا حامی ہوں کہ اگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے تو کارروائی کی جائے، ہمارے خلاف تو فتوے دیئے جاچکے ہیں، احسن اقبال کو گولی ماری جاچکی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ایک نااہل ٹولہ ملک پر مسلط تھا جس نے معیشت تباہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ پرور شخص اس ملک پر مسلط رہا، اللہ تعالیٰ ہمیں اتنی ہمت دے کہ اس معیشت کو ٹھیک کرسکیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں کبھی چاند رات کو احتجاج نہیں ہوا۔

بدمعاش قسم کے کچھ لوگ جو عمران خان کے بہکاوے میں آگئے انہوں نے نعرے لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کرتوت ہی ایسے ہیں جن کی وجہ سے اتحادیوں اور ساتھیوں نے انہیں چھوڑ دیا۔

رانا ثنااللہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما مسجد نبویﷺ پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کریں۔

متعلقہ تحاریر