ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ برقرار، دفتری اوقات تبدیل
سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی، صبح 8 بجے سے سہ پہر تین بجے تک کام ہوگا، قبل ازیں صبح 9 سے شام 5 کا وقت تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی تھی۔
نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر میں صبح 8 بجے سے سہہ پہر تین بجے تک کام ہوگا جبکہ جمعہ کے دن صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک سرکاری دفاتر کھلیں گے۔
اس سے پہلے دفاتر کے اوقات تبدیل کر کے صبح 9 سے شام 5 کر دیئے گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی ہفتے میں دو دن کی چھٹی ختم کی تھی۔
ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کر کے اتوار کی چھٹی برقرار رکھی گئی تھی۔
بینک ملازمین کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت پر شدید دباؤ ڈالا گیا تھا کہ ہفتے کی چھٹی بحال کی جائے لیکن وزیراعظم نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔