وزیراعظم شہباز شریف نے نسرین جلیل کا نام بطور گورنر سندھ فائنل کردیا
ایم کیو ایم (پی) نے گورنر سندھ کے لیے سابق میئر کراچی وسیم اختر ، پارٹی کے سینئر رہنما عامر خان، نسرین جلیل، کشور زہرہ اور عامر چشتی کے نام تجویز کیے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رہنما نسرین جلیل کا نام فائنل کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نسرین جلیل کا نام بطور گورنر سندھ صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظور کرلیا
اکتوبر میں انتخابات ، کیا اسحاق ڈار نواز شریف کا بیانیہ بیان کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے عیدافطر سے قبل گورنر سندھ کے لیے پانچ نام وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کیئے تھے۔
باخبر ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) نے سندھ کے گورنر کے عہدے کے لیے مرکز میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم – پی سے نام مانگے ہیں۔
ایم کیو ایم (پی) نے گورنر سندھ کے لیے سابق میئر کراچی وسیم اختر ، پارٹی کے سینئر رہنما عامر خان، نسرین جلیل، کشور زہرہ اور عامر چشتی کے نام تجویز کیے تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا تھا مذکورہ نام رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وزیر اعظم شہباز کو بھیجے گئے تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سابق گورنر عمران اسماعیل نے نے 11 اپریل کو شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے فوری بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔