رکاوٹوں کے باوجود 20 نہیں 30 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے پاکستان کے میر جعفروں اور میر صادقوں نے امریکی سازش کا حصہ بن کر 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کر چلتا کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے 20 مئی کو اسلام آباد آنے کی کال دوں گا۔ میرا ایمان ہے کہ اس دن 20 لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے ، حکومت جتنے مرضی کنٹینرز کھڑے کردے 20 لاکھ لوگ ضرور اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس دن ایک ہی آواز ہو گی، حقیقی آزادی چاہیے ، امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔

ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین کہتے ہیں گرمی بہت ہے لوگ گھروں سے نہیں نکلیں گے، مگر میں کہتا ہوں کہ میرے بہادر نوجوانوں کے لیے گرمی کچھ نہیں ہے۔ مخالفین کو عوام کے جنون کا خوف ہے۔

سابق وزیراعظم نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش انسان کرتا ہے کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ مخالفین کو پی ٹی آئی کے جنون کا خوف ہے ۔ اسلام آباد میں ایک انسانوں کو جنون آنے والا ہے ۔ ہم نے ان ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑنا جو امریکہ کے ساتھ سازش کرکے ہم مسلط ہوئے ہیں ، پاکستانی قوم کبھی بھی ان کو تسلیم نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا معاملہ ، کیا فیصلہ 14 مئی تک آجائے گا؟

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا مسلم لیگ کا آدمی ہے، اسد کھرل

عمران خان نےکہا ہے کہ جہاں تک میری گنتی ہے خیبر پختون خوا سے صرف ایک لوٹا نکلا ہے ، اس لوٹے نے ابھی پشاور میں آنے کی جرات نہیں کی ہے۔ یہ لوٹے جدھر بھی جائیں پاکستان میں ، انکو چوروں اور ضمیر فروشوں کے نام سے پکارا جائے گا۔ یہ 2022 کا پاکستان ہے ۔ آج نوجوانوں میں شعور ہے۔ بچےبچے کو پتا ہے کہ لوٹا کیا ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان چوروں نے امریکیوں کے ساتھ سازش کرکے 22 کروڑ پاکستانیوں کی منتخب حکومت کو اقتدار سے الگ کیا۔ امریکہ کے ساتھ شامل تھے یہاں کے میر جعفر اور میر صادق۔ پاکستان کو وزیراعظم جو کسی کے برے تعلقات نہیں چاہتا تھا ، جو کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ، سب کے ساتھ دوستی چاہتا ہے ۔ وہ چاہتا تھا کہ ہماری فورن پالیسی ایسی ہو جو ہمارے لوگوں کا تحفظ کرے ، ہم اپنے لوگوں کو کسی ملک کے لیے قربان نہ کریں، ہم امریکہ کے ساتھ ملکر ان کی جنگ لڑی ، 80 ہزار پاکستانیوں کی قربانی دی گئی ۔ ہمارے قبائلی علاقے اجڑ گئے۔ 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہمارے ملک کو نقصان ہوا۔ میں کبھی ایسی فارن پالیسی ماننے کے لیے تیار نہیں تھا، میں امریکہ کو اڈے دینے کے لیے تیار نہیں تھا۔ میں کبھی امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے کےلیے تیار نہیں تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم روس کے ساتھ 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات چیت کررہے تھے ، تاکہ میں اپنے لوگوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کو سستا کروں ۔ 30 لاکھ ٹن گندم جو ہم نے خریدنی تھی وہ بھی 30 فیصد کم قیمت پر ہم کو ملنی تھی ۔ میرا مقصد تو میری قوم ہے ۔ میں کیوں اپنی قوم کے مفادات کو امریکہ کے لیے قربان کروں۔ امریکہ کو میرے جیسا وزیراعظم نہیں چاہیے تھا۔ وہ چاہتے تھے مشرف کی طرح کا سربراہ جو ایک ہی کال پر چاروں شانے چت ہو گیا۔ اور ان کی جنگ میں شامل ہوگیا۔

انہوں نے کہا امریکہ چاہتا تھا چیری بلوسم جوتے پالش کرنے والا ، بھکاری کی کوئی ذاتی خواہش نہیں ہوتی ہے۔ شہباز شریف تم بھکاری ہو ، تم غلام ہو ، تم بزدل ہو ، تم ڈاکو ہو ، تمہاری چوری کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے ، تم نے اپنے اور اپنے خاندان کے چوری کے پیسے کو بچانے کے لیے اقتدار پر قبضہ کیا ہے، ہم تمہارے ساتھ کسی صورت امریکہ کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، شریف خاندان نے جیسے جھوٹ بولے ہیں میں کبھی کسی کو ایسے جھوٹ بولتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ساری چیزوں کی قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں، میڈیا سے پوچھتا ہوں کہ جب ہماری حکومت میں چار روپے ٹماٹر مہنگا ہو جاتا ہے تو کہتے تھے کدھر ہے نیا پاکستان ۔

متعلقہ تحاریر