صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے ایڈوائس کی تھی، گورنر نے برخلاف آئین کوئی کام نہیں کیا، عارف علوی۔۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کردی، صدرِ پاکستان نے کہا کہ گورنر کو ہٹانا اصولوں کے خلاف ہوگا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ جمہوری نظام کے فروغ کیلیے موجودہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں۔
President Dr. Arif Alvi strongly rejects Prime Minister’s advice to remove Governor Punjab
The President has conveyed to the Prime Minister of Pakistan that Governor Punjab cannot be removed without his approval. pic.twitter.com/72OIVfKJEW
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 9, 2022
ان کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے اراکین اسمبلی کو خریدنے جیسی سرگرمی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس نازک وقت میں ملک کے دستور میں درج اصولوں پر کاربند رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کرتا ہوں۔
عارف علوی نے کہا کہ گورنر عمر سرفراز پر کسی بدانتظامی کا الزام نہیں، نا ہی انہیں کسی عدالت سے سزا ہوئی ہے۔
گورنر نے آئین کے برخلاف کوئی کام نہیں کیا اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔