کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کی 1947 سے اب تک کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار
سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابوذرسلیمان نے کابینہ ڈویژن سے قیام پاکستان سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تمام تحائف کا ریکارڈطلب کیا تھا۔

کابینہ ڈویژن نے 1947 سے لے کر اب تک توشہ خانہ کے ریکارڈ کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابوذرسلیمان نے کابینہ ڈویژن سے قیام پاکستان سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تمام تحائف کا ریکارڈطلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانے کے تحائف صرف سرکاری اور فوجی افسران خرید سکیں گے
توشہ خانے کے تحائف نیلام، رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی، نریندر مودی
سینئروکیل نے 1947 سے لے کر آج تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی رائج الوقت مارکیٹ ویلیو ، تحائف کی قیمت اور صدور اور وزرائے اعظم کی طرف سے ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
In reply2my Letter,requesting information wrt gifts received by PMs&Presidents of Pakistan since 1947&money paid for retaining them,Cabinet Division hs refused2provide information by claiming confidentiality.This violates Art 19A of Cons & is against spirit of order pased by IHC pic.twitter.com/g16Tcn4PXs
— Abuzar Salman Khan Niazi (@SalmanKNiazi1) May 9, 2022
اپنے ٹویٹر پیغام میں ابوذر سلمان خان نیازی نے لکھا کہ انہیں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جواب موصول ہوا جس میں ادارے نے رازداری کا دعویٰ کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے مزیدلکھا کہ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے، کیبنٹ ڈویژن نے انہیں جواب دیا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات کلاسیفائیڈ ہے، فراہم نہیں کرسکتے۔
یہ پڑی ہے آپکی فراڈ جمہوریت،PMLN/PPP سارا دن میڈیا پر عمران خان کو توشہ خان کہہ کر سیاسی اداکاری کرتے ہیں مگر انکے اصولوں کی اصلیت یہ ہے کہ @SalmanKNiazi1 نے حکومت سے 1947 تا حال وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی معلومات مانگیں جو حکومت نے بتانے سے انکار کر دیا ہے
Shame pic.twitter.com/sl1b8UEGFi— Ameer Abbas (@ameerabbas84) May 9, 2022
اینکر پرسن امیر عباس نے کابینہ ڈویژن کے جواب کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ پڑٰ ہے آپ کی فراڈ جمہوریت، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سارا دن میڈیا پر عمران خان کو توشہ خان کہہ کر سیاسی اداکاری کرتے ہیں مگر ان کے اصولوں کی اصلیت یہ ہے کہ سلمان خان نیازی نے حکومت سے 1947 تا حال وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات مانگی جو حکومت نے دینے سے انکار کردیا ہے۔









