وزیرصنعت و پیداوار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم،رپورٹ طلب

  گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ گاڑیاں بروقت فراہم کیوں نہیں کی جارہیں؟ بروقت فراہمی میں ناکام کمپنیوں کیخلاف کیا اقدامات کیے؟انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور صافرین کو گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر پر برہم ہوگئے۔

 سید مرتضیٰ محمود نے قیمتوں میں اضافے اور گاڑیوں کی بروقت عدم فراہمی پر  برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے  انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ سے  جامع رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

پاک سوزوکی نے پھر گاڑیاں 40ہزار سے سوالاکھ روپے تک مہنگی کردیں

”کِیا“ لکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتیں 2 سے 3 لاکھ روپے بڑھادیں

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے حکام نے نیوز  360 کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔   ان کا کہنا تھاکہ  وفاقی وزیر نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی اور اس اضافے کی وجوہات طلب کی ہیں۔

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ  کے حکام سے رپورٹ  میں پوچھا کہ  گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ رپورٹ میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ صارفین کو گاڑیوں کی  بروقت فراہمی کیوں نہیں کی جارہی؟

رپورٹ میں گاڑیاں  کی بروقت  فراہمی  نہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کی تفصیلات  بھی طلب کی  گئی ہیں۔ رپورٹ میں  قیمتوں میں حالیہ اضافے پر  ڈالر کی بڑھتی قدر کے اثرات ، خام مال کی بڑھتی قیمتوں اور فریٹ چارجز سمیت گاڑیوں کے امپورٹڈ اور لوکل پارٹس کی تفصیلات بھی  طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر