جھوٹے شخص عمران خان کا نام لینے کو بھی دل نہیں کرتا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے جس کی کارکردگی صفر ہوتی ہے وہ  کبھی جھوٹے خط لاتا ہے، کبھی جھوٹی سازش کی کہانی گڑھتا ہے اور کبھی اپنے قتل کی سازش کی کہانی گڑھ لیتا ہے کیونکہ وہ جھوٹا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر میرا بس چلے تو میں اپنی زبان سے عمران خان کا نام بھی نہ لوں، میرے دل میں تکلیف ہوتی ہے جب مجھے عمران خان جیسے جھوٹے شخص کا نام لینا پڑتا ہے، عمران خان جیسے دغاباز اور عمران خان جیسے نوسرباز کا نام لینا پڑتا ہے۔

گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز کا کہنا تھا آپ کی بیٹی ہونے کے ناطے ، آپ کی بہن ہونے کے ناطے اور آپ کی ماں ہونے کے ناطے میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ کو اس فتنے محفوظ رکھو ، اس لیے مجھے اس جھوٹے اور مکار شخص کا نام لینا پڑتا ہے ، جب میں عمران خان کا رونا دھونا سنتی ہوں تو مجھے بچپن کے دن یاد آجاتے ہیں ، جب کسی بچے نے پرچے کی تیار نہیں کی ہوتی تو وہ بچہ اپنے والدین کے سامنے کیا بہانہ کرتا ہے ، وہ کہتا ہے کہ امی مجھے بخار ہو گیا ، ابو مجھے زکام ہو گیا ، اور کچھ بچے بہانہ لگاتے ہیں کہ ہمیں چکر آرہے ہیں، عمران خان بھی انہی بچوں کی طرح رورہا ہے، پہلے جعلی خط آگیا ، خط کی موت ہو گئی ، تو پھر بین الاقوامی سازش آگئی ، بین الاقوام سازش بھی بری طرح سے پٹ گئی ، اب ایک اور جھوٹ گڑھ لیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ لوٹوں کو ووٹ دیا تو کبھی فیصل آباد نہیں آؤں گا، عمران خان

صدر دھماکے کے بعد لاپتہ ہونے والی نوعمر لڑکی تاحال بازیاب نہ ہوسکی

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا چار سال تک حکومت میں بیٹھ کر عوام پر قیامت توڑتے رہے ، تب تک نہ کوئی سازش تھی ، نہ کوئی سازش تھی اور نہ تمہاری جان کو خطرہ تھا۔ آج جب عوام تم سے چار سال کی کارکردگی مانگتی ہے تو تمہارا دامن کارکردگی سے خالی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اتنے جلسے کیے کیا کبھی کسی جلسے میں اپنی کارکردگی بتائی ایک منٹ کے لیے بھی ، کیسے بتاتا ، کارکردگی صفر ہے ، جب کارکردگی صفر ہوتی ہے تو بچوں والے ڈرامے تو کرنےپڑتے ہیں۔

قتل کی سازش کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے میرے قتل کی سازش تیار ہورہی ہے میں نے ویڈیو تیار کرکے رکھ لی ہے کہ کون کون سے کردار میرے قتل کی سازش تیار کررہے ہیں ، ہم اپنے بدترین دشمن کی موت کی بھی دعا نہیں کرتے ، اللہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو ، اور کامیابیاں دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا رانا ثناء اللہ صاحب سےدرخواست کرتی ہوں کہ وہ عمران خان سے کہیں وہ کسی حادثے کا انتظار نہ کرے اگر ویڈیو ہے تو سامنے لائے ، اول تو یہ کہ اس کے سب جھوٹوں کیطرح سے یہ بھی ایک جھوٹ ہے ، لیکن تم ویڈیو سامنے لاؤ کسی حادثے کا انتظار نہ کرو ، حادثے کے بعد ویڈیو سامنے نہیں لائی جاتی بلکہ حادثے سے پہلے ویڈیو سامنے لائی جاتی ہے۔ میں تمہیں یقین دلاتی ہوں کہ اگر کوئی ویڈیو ہےتو پھر تم نوازشریف کا ظرف دیکھنا کہ وہ شہباز شریف سے زیادہ تمہیں سیکورٹی دےگا۔

خطاب سے قبل مریم نواز نے کہا کہ گجرات والوں نے تمام سابقہ جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیئے سلام پیش کرتی ہوں، گجرات وہ اپنی حکومت چلے جانے کا دن رات ماتم کررہا ہے، میں تم سب کا پھر سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور سلام پیش کرتی ہوں۔

متعلقہ تحاریر