بلاول بھٹو امریکا میں استقبال کیلیے آئے افسر کا کارڈ چیک کرتے رہے
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارتی عملے کا کارڈ چیک کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا سامنا
وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکا پہنچ گئے۔وزیرخارجہ ایئرپورٹ پر استقبال کیلیے آئے سفارتی عملے کے کارڈ چیک کرتے رہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارتی عملے کا کارڈ چیک کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکمران اتحاد ڈیرھ سال پورے کرے گا ، معیشت سنبھلے گی یا بگڑے گی؟
سپریم کورٹ کا 63 اے سے متعلق فیصلہ، پنجاب میں آئینی بحران مزید سنگین ہوگیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیرخارجہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ امریکا پہنچ گئے۔نیویارک ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتی عملے نے بلاول بھٹوکا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ اپنے استقبال کیلیے آئے افسر کا کارڈ چیک کرتے رہے۔
بلاول بھٹو امریکہ پہنچ گئے۔ استقبال کے لئے آنے والے سفارتی عملے کے کارڈز چیک کرتے پائے گئے pic.twitter.com/O3cqgRNY0S
— Umer Inam (@UmerInamPk) May 17, 2022
وزیرخارجہ کی سفارتی عملے کا کارڈ چیک کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
یہ پاکستان کے وزیر خارجہ ہیں https://t.co/n5nq94N8za
— Syed Faisal Hussain (@sfaisal_hussain) May 18, 2022
سینئر صحافی فیصل حسین نے بلاول بھٹو کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے وزیرخارجہ ہیں۔