مریم نواز اے آر وائی نیوز پر پھٹ پڑیں، بائیکاٹ کا عندیہ
اے آر وائی نے نہ صرف زرد بلکہ گٹرصحافت کی تمام حدیں پار کرلیں، یہ پی ٹی آئی کے ماؤتھ پیس بن گئے، انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر غور کرنا چاہیے، رہنما ن لیگ
پاکستانی میڈیا ہاؤسز سیاسی جماعتوں کے نشانے پر آگئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جیو نیوز کے بائیکاٹ کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اے آر وائی نیوز کیخلاف پھٹ پڑیں ۔
مریم نواز نے اے آر وائی نیوز کو زرد صحافت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے حکمراں جماعت سے چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔مریم نواز نے اے آروائی نیوز کو تحریک انصاف میں شمولیت کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دینے پر اے آر وائی مریم نواز سے ناراض
شکر ہے عدلیہ نے ووٹ بیچنے والوں کو رد کر دیا، عمران خان
مسلم لیگ ن کی نائب مریم نوازاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اے آر وائی نے نہ صرف زرد بلکہ گٹرصحافت کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔ یہ پی ٹی آئی کے ماؤتھ پیس بن گئے ہیں، انہیں صحافت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت پر غور کرلنا چاہیے۔
ARY has crossed all limits of not only yellow but gutter journalism. It has become a mouthpiece of PTI. They should consider quitting journalism & formally joining PTI. PMLN should boycott the smugglers aka ARY & expose their ugly face.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 18, 2022
مریم نواز نے مزید لکھا کہ مسلم لیگ ن اسمگلرز عرف اے آر وائی کا بائیکاٹ کرے اور ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے۔