وزیراعظم نے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر ٹیکس ختم کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کی سی ایم ہاؤس سندھ میں وزیراعلیٰ سمیت تاجروں، صنعتکاروں سے ملاقات، معیشت کی بہتری کے حوالے سے گفتگو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی عظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سننے آیا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو سپورٹ لاڈلے کو ملی اس کا 30 فیصد ہماری کسی حکومت کو ملتا تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدترین انتظامی کے بعد لوگوں کو غدار قرار دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا، ڈیڑھ مہینے پہلے حلف لیا تو ڈالر 189 کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں ڈالر 115 سے 189 تک پہنچا اس میں ہمارا قصور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی دیکھتے ہوئے جاتی ہوئی حکومت نے تیل سستا کر دیا، پچھلی حکومت نے 22 پزار ارب کے قرضے لیے۔

وزیراعطم نے کہا کہ درآمدات پر پابندی لگانے سے غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہوگی، مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کی ناجائز منافع خوری روکنے کیلیے مقامی اشیا کی قیمتیں بھی قابو میں لانا ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سے ملاقات کرکے ملک کی مالی صورتحال پر رائے لینا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ، کراچی چیمبر آف کامرس اور یہاں موجود تمام شخصیات کا شکرگزار ہوں۔

متعلقہ تحاریر