حکومت کی پھرتیاں ، لانگ مارچ سے قبل آئی جی اسلام آباد تبدیل
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پولیس اسلام آباد احسن یونس کی تبدیلی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان سے قبل ہی آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو سونپ دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے پولیس افسران کی تبدیل کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد، اپنی دُھن میں مَگن لڑکی پول ڈانس کرنے لگی
خاتون اینکر کو ہراساں کرنیکا ملزم پی ٹی وی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بن گیا
گزشتہ پانچ ماہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خدمات سرانجام دینے والے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد احسن یونس کا تبادلہ کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پولیس اسلام آباد احسن یونس کی تبدیلی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔
احسن یونس کو گزشتہ برس دسمبر میں آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا ،وہ وہ تقریباً پانچ ماہ تک اسلام آباد میں تعینات رہے۔انہیں قاضی جمیل الرحمان کی جگہ آئی جی پولیس اسلام آباد لگایا گیا تھا۔
حکومت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں۔
احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ اس سے قبل ازخود نوٹس کے تحت ہائی پروفائل کیسز،خصوصی عدالت اور نیب مقدمات میں تقرروتبالوں پر پابندی عائد کرچکی ہے۔