کوئی حرکت ہوئی تو زیروٹالیرنس پالیسی اپنائی جائے گی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان جان بوجھ کر اداروں کو گندی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، پہلے کہتے ہیں نیوٹرل جانور ہوتے ہیں ، پھر کہتے ہیں نیوٹرل نیوٹرل رہیں ، آج کہہ رہے کہ نیوٹرل نہیں رہ سکتے ، یہ لوگ جس حد تک جائیں گے اسی حد تک جاکر انہیں روکا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، ایسی کوئی حرکت جو عوام کو نقصان پہنچائے اس پر زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ کوئی بھی مارچ جو خونی ہو آئین اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ کل ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا گیا مگر کسی نے مذمت نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال دنیا کے 100بااثر افراد میں شامل

جنرل باجوہ صاحب! ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے،کامران خان

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تناظر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فسادی ٹولہ ایک مرتبہ پھر فساد پھیلانے آرہا ہے۔ ملک میں اب یہ تماشہ بند ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ، عوام کو یہ لوگ بتائیں کہ کس چیز کے خلاف دھرنا دینے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے معیشت ہچکولے کھا رہی ہے ، روزگار تباہ ہو گیا ہے ، اور اب یہ دھرنا دینے آرہے ہیں ، انٹیلی جنس رپورٹس ہیں کہ یہ لوگ لانگ مارچ میں اسلحہ لے کر آئیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک شخص ملک میں فساد اور فتنہ پھیلانے کا اعلانات کررہا ہے ، ملک میں فساد اور انتشار کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا عمران خان صاحب آپ کا وقت ختم ہو چکا ، الیکشن ہمارا حق ہے ہم جب چاہیں گے  اس کا فیصلہ کریں گے۔ ملک کی تعمیر کے لیے آج قوم کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ خود تو عمران خان صاحب گھروں میں چھپے ہیں عوام سے کہہ رہے کہ باہر نکلو ، یہ کے پی کے پولیس کو پنجاب اور اسلام آباد سے لڑوانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر