ملک سیاسی ہیجان کاشکار رہا،صدر مملکت ہاکی میچ دیکھتے رہے

پاکستان جاپان سے 2-3 سے ہارا مگر ایک بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان کے دو گول مسترد بھی ہوئے،مجھے یقین ہے کہ انشااللہ ہاکی اور پاکستان دونوں بہترین ترقی کے موڈ میں ہیں، صدر مملکت

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی  مارچ کے باعث گزشتہ روز ملک سیاسی ہیجان کا شکار رہا اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےصدر مملکت عارف علوی مزے سے ہاکی میچ دیکھتے رہے۔

صدر مملکت نے جاپان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر ٹوئٹ کرتے ہوئے میچ میں اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ  کی حالت حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان

ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو 13 گولز سے ہرا دیا

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں سیاسی گہما گہمی کے بعد میں نے پاکستان کو ایشیا کپ میں ہاکی کھیلتے دیکھا ۔ اگرچہ پاکستان جاپان سے 2-3 سے ہارا مگر ایک بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان کے دو گول مسترد بھی ہوئے۔

صدر مملکت نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشااللہ ہاکی اور پاکستان دونوں بہترین ترقی کے موڈ میں ہیں۔

متعلقہ تحاریر