ملک ریاض اور سابق صدر آصف زرداری کی مبینہ فون کال: کتنی حقیقت کتنا فسانہ
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کرنے کا وقت بہت اہم ہے کیونکہ عمران خان ایک مرتبہ اسلام آباد کی جانب چڑھائی کی تیاری کررہا ہے۔
تمام بڑے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بلڈر ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ فون کال سامنے آگئی ہے جس میں وہ عمران خان کا مبینہ پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین کو پہنچا رہے ہیں۔
ملک ریاض اور آصف زرداری کے درمیان مبینہ فون کال کی تفصیل
ہیلو ، اسلام و علیکم سر ، ملک ریاض
و علیکم اسلام ، خیریت ، آصف علی زرداری
سر بس بتانا تھا بلکہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا ، ملک ریاض
باتیں آپ سے کرنی ہیں ، لیکن آپ نے کہا تھا کہ بعد میں کریں گے، ملک ریاض
آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ ہمارا پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ ، ملک ریاض
آج تو اس نے بہت ہی کیے ہیں مجھے میسجز ، ملک ریاض
اب امپاسیبل ہے نا ، آصف زرداری کا ملک ریاض کو جواب
نہیں ٹھیک ہے میں نے کہا کہ صرف آپ کی نظر میں لارہا ہوں، ملک ریاض
ملک ریاض اور سابق صدر آصف زرداری کی مبینہ فون کال پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فون کال اس وقت سامنے لائی گئی ہے جب عمران خان دوبارہ اسلام آباد کی جانب چڑھائی کی تیاری کررہے ہیں ، ہوسکتا ہے جو لوگ یہ آڈیو کال سامنے لائے ہیں ان کا مقصد عمران خان کے بیانیے کی آواز کو دبانا ہو ، بہرحال یہ آڈیو لیک کرنے کا وقت بہت اہم ہے۔
دوسرا ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ آڈیو واقعی ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی ہے تو انہیں اس آڈیو کو کلیم کرنا چاہیے کہ یہ مبینہ فون کال انہی کی ہے۔
تیسرا یہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی سامنے آکر اس آڈیو کا جواب دینا چاہیے ، اور اگر ملک ریاض یہ کلیم کرتے ہیں کہ یہ آڈیو کال ان کی ہے تو عمران خان کو ملک ریاض سے وہ پیغام سامنے لانے کو کہنا چاہیے جن کا ذکر اس آڈیو لیک میں ہورہا ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع ، جن کے ملک ریاض کے ساتھ خصوصی مراسم ہیں ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک ہم جانتے ہیں یہ ملک ریاض کا لب و لہجہ نہیں ہے ، وہ کھل بات کرنے والی شخصیت ہیں ، چہ جائے کہ ان کے کسی کے ساتھ کتنے بھی اچھے مراسم کیوں نہ ہوں۔ جبکہ مبینہ آڈیو لیک میں جو شخص گفتگو کررہا ہے وہ ڈرا ڈرا اور سہما سہما ہے۔









