حمزہ علی عباسی کو متنازع مذہبی خیالات کے اظہار پر تنقید کاسامنا

اسلام  میں توہین خدا ، توہین اسلام، توہین  رسالت  کر مرتکبین اور مرتدین کیلیے خدا کی طرف سے متعین کردہ کوئی دنیاوی سزا نہیں ہے،حمزہ علی عباسی نے حضرت عیسیٰ کی واپسی اور امام مہدی کی آمد پر بھی ایمان نہ رکھنے کا اعلان کردیا،ٹوئٹر  پر ہیش ٹیگ شیم آن یو حمزہ علی عباسی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اداکار حمزہ علی عباسی کو دین اسلام کے حساس موضوعات پر متنازع خیالات کا اظہار مہنگا پڑگیا۔کہتے ہیں اسلام  میں توہین خدا ، توہین اسلام، توہین  رسالت  کر مرتکبین اور مرتدین کیلیے خدا کی طرف سے متعین کردہ کوئی دنیاوی سزا نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی اور امام مہدی کی آمد پر بھی ایمان نہ رکھنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر  پر ہیش ٹیگ شیم آن یو حمزہ علی عباسی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوج کو بدنام کرنے کی منظم سازش ہو رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وفاقی حکومت پہلی بار پی ٹی آئی کے خلاف دستاویزی ثبوت سامنے لے آئی

حمزہ عباسی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ اپنی طویل تحریر میں لکھا  کہ میں مسلمان ہوں اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری پیغمبر اور رسول ہیں۔

اداکارحمزہ علی عباسی  نے دعویٰ کیا ہے  کہ وہ جس اسلام کو مانتے ہیں اس میں   توہین خدا، توہین اسلام اور توہین رسالت  پرخدا کی طرف سے متعین کردہ کوئی  دنیاوی سزا نہیں ہے اور نہ ہی  مرتدین کیلیے کوئی دنیاوی سزا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں غلام رکھنے کی  اجازت نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح  کے وقت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کی عمر 7 یا 9 برس نہیں بلکہ 17 سے19 سال تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسلا م میں ہر قسم کے آرٹ اور موسیقی کی مشروط   اجازت ہے جبکہ مسلمانوں کو ظلم، جبر اور اپنے دفاع کے علاوہ کسی بھی وجہ سے غیر مسلموں سے لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مسلمانوں کو خدا کی طرف سے اجازت نہیں ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے اسلام کا نفاذ کریں اور مذہبی وجوہات کی بنا پر غیر مسلمانوں کو سیاسی اور عسکری طور پر محکوم بنائیں۔ اسلام ایک ایسا پیغام ہے جس کو صرف  اور صرف آزادانہ انتخاب کے ذریعے  ہی قبول/ نافذ یا مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری انسان تھے جن کا براہ راست اللہ سے رابطہ ہوا۔ آخری رسول، نبی ، امام اور نبوت ،رسالت وامامت کی تمام صورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوئیں اور میرا یقین ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ۔حضرت  عیسیٰ علیہ السلام  کی دوبارہ آمد یا کسی امام مہدی کی آمدنہیں ہوگی۔

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مسلمانوں کی اکثریت مندرجہ بالا باتوں سے بہت پرجوش طریقے سے اختلاف کرے گی ، بہت سے لوگ” جدید لبرل مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لیے اسلام کو ڈھالنے کی کوشش“ کا الزام لگائیں گے  لیکن کسی چیز کو صحیح یا غلط کے طور پر پرکھنے کامعیار ایک مخلصانہ تجزیہ ہونا چاہیے، ناکہ استدلال کے بجائے گالیاں دینا، نیتوں پر سوال اٹھانا  اور یہ بتانا کہ اکثریت کس طرف ہے۔

اداکار حمزہ عباسی کوحساس مذہبی موضوعات پر متنازع خیالات کے اظہار پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز سے #shameonyouhamzaaliabbasiٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین  توہین خدا،توہی اسلام اور توہین رسالت ،حضرت عیسیٰ کی دوبارہ آمد،نذول مہدی اوراسلام میں  موسیقی کی اجازت سے متعلق خیالات کے  اظہار حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر