قرشی جام شیریں کا دعا زہرا کے انٹرویو سے لاتعلقی کا اعلان

ہم معاملے کی  تحقیقات کررہے ہیں اور اپنے  مخلص صارفین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہمارا اس انٹرویو سے کوئی تعلق نہیں ہے، قرشی پاکستان

قرشی جام شیریں  نے یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے  کیے گئے دعا زہرا کے انٹرویو سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

قرشی پاکستان نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے یوٹیوبر زنیرا ماہم پر بغیر اجازت جام شیریں کی بوتل انٹرویو میں نشر کرنے کا الزام عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

مشی خان کی دعا زہرا کا انٹرویو کرنے پر زنیرہ ماہم پر شدید تنقید

دعا زہرا کے نام پر جعل ساز گروپ سرگرم، سوشل میڈیا پر مالی مدد کی اپیل  

قرشی پاکستان نے  یوٹیوبر زنیرا ماہم کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  جام شیرین ایک بین الاقوامی سطح پر پہچانا جانے والا پاکستانی برانڈ ہے جو 40 سالوں سے دستیاب ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے ذریعے رابطوں میں اعلیٰ اخلاقی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایک انٹرویو کے دوران اپنی برانڈ کی نمایاں تشہیر پر حیران رہ گئے۔ہم معاملے کی  تحقیقات کررہے ہیں اور اپنے  مخلص صارفین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہمارا اس انٹرویو سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اسکی پروڈیوسر نے ہم سے ہماری پروڈکٹ کو دکھانے اور اس  کا تذکرہ کرنے کی اجازت نہیں مانگی تھی۔ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر