بے پناہ کرپشن میں ترقی کا راز مضمر ہے ، احسن اقبال کا نسخہء کیمیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے بھارت میں ترقی کی بنیادی وجہ کرپشن نہیں بلکہ پائیدار جمہوریت کا تسلسل ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسے بہت سے ممالک ہیں جنہوں نے ہم سے بھی زیادہ کرپشن کی مگر وہ ترقی کررہے ہیں۔ کرپشن ترقی کی راہ میں بنیادی وجہ نہیں ہے بلکہ سیاسی عدم استحکام ترقی کی راہ میں سب سے بڑی وجہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میکسیکو ، چلی اور فلپائن نے ہم سے زیادہ کرپشن کی مگر ان ممالک نے ترقی نہیں کی ، کیا وزیر منصوبہ بندی اس پر روشنی ڈالیں گے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی نہ کرنے کی بنیادی وجہ کرپشن نہیں ہے ، دنیا میں کوئی بھی ایک ملک ایسا نہیں ہے جس نے سیاسی عدم استحکام کے دوران منصوبوں پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کیا ہو اور اس نے ترقی کی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات، قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلائے جانے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کے آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی

ان کا کہنا تھا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جو اصلاحاتی کی جاتی ہیں ان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کم از کم دس سال درکار ہوتے ہیں۔ جب تک دس سال کا تسلسل نہیں ہوگا تو آپ جتنا مرضی اچھا کام کرلیں ، وہ نتائج نہیں دے سکتا ، ہم اس ملک کے اندر پالیسیز کو دوام دینے میں ناکام رہے ہیں ، اس کی بڑی وجہ ہماری اندرونی سیاسی چپقلش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dawn Today (@dawn.today)

احسن اقبال کا کہنا تھا میں کئی ایسے ممالک کی مثال دے سکتا ہوں جنہوں نے ہم سے زیادہ کرپشن کی مگر وہ ترقی کرگئے ، مگر کوئی بھی ایسا ملک نہیں ملے گا جہاں سیاسی عدم استحکام ہو اور وہ ملک ترقی کر جائے۔

بھارت اور بنگلادیش کی مثال دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان ممالک میں ہم سے زیادہ کرپشن ہوئی مگر انہوں نے ترقی کی ، پاکستان میں ساخت کا مسئلہ ہے جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دیتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا درآمدات پر مبنی معیشت کبھی ترقی نہیں کرتی ان کا کہنا تھا کہ ہم برآمدات پر مبنی معیشت پر کبھی فوکس نہیں کیا۔ جن ممالک نے ترقی کی اس نے برآمدات کو اپنی معیشت کا بنیادی ذریعہ بنایا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کے فلسفے کے مطابق دنیا میں ممالک کرپشن کرکے ترقی کرتے ہیں۔ یہ کیسا فارمولا اور کیسا فلسفہ ہے اور یہ کہاں سے آیا ہے؟ احسن اقبال صاحب بتا دیں کہ جن ممالک نے کرپشن کی ہو اور وہاں ترقی ہوئی ہو۔

مثال کے طور پر پاناما میں بہت کرپشن ہوئی ، کیا وہاں ترقی ہو گئی۔ میکسیکو ، چلی اور فلپائن جیسے ممالک میں بےتحاشہ کرپشن ہوئی ہے تو کیا وہ ممالک ترقی کر گئے؟ نہیں کیونکہ کرپشن کسی بھی ملک کی معاشی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے احسن اقبال صاحب نے انڈیا کی مثال دی ، کہ وہاں پر کرپشن ہم سے زیادہ ہوئی مگر وہ ترقی کررہا ہے ، تو اس کی سیدھا سا جواب یہ ہے کہ بھارت میں ہوسکتا ہے کرپشن ہوئی ہو ، مگر بھارت کی ترقی کی بنیادی وجہ کرپشن نہیں ہے بلکہ بھارت اپنی جمہوریت کی بنا پر ترقی کررہا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے بھارت کا حجم اتنا بڑا ہے لامحالا اس کو ترقی کرنا ہی ہے۔ وہ جتنی مرضی کرپشن کرلیں ، وہ ترقی ہی کریں گے ، ان کا سسٹم کرپشن نہیں جمہوری بنیادوں پر کھڑا ہے وہ سسٹم اور جمہوریت کے اندر رہ کر کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر