وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل

چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جٹس جمال مندوخیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ دوپہر ڈیڑھ بجے درخواست کی سماعت کریگا،امید ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا،فواد چوہدری

تحریک انصاف نے  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے  فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ دوپہر ڈیڑھ بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں رہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: عمران خان اور پرویز الہیٰ کا عدالت عظمیٰ جانے کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے آج دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا تھا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی تصدیق کردی۔فوادی چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور ہائیکورٹ  کے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک سے فیصلہ سناتے ہوئے  وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلیے دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو جمعہ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر