جامی آزاد کی دہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی پر تنقید
ڈان نیوز کےسینئر اینکر پرسن مبشرزیدی نے مقدمات کے اندراج پر صحافی عمران ریاض خان سے اظہار یکجہتی کیا تھا، کاش آپ لوگ میرے لیے بھی ایسی ہی اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے، جامی
فلم ساز جامی آزاد نےدہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ڈان نیوز کےسینئر اینکر پرسن مبشرزیدی نے مقدمات کے اندراج پر صحافی عمران ریاض خان سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
حمید ہارون کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے کی سماعت
جامی جنسی زیادتی کے خلاف حمایت نہ ملنے پر انڈسٹری سے ناراض
مبشرزیدی نے کہاکہ عمران ریاض خان سے صحافتی اختلافات کے باوجود میں نام نہاد غداری کے مقدمات پرمیں ان کے ساتھ کھڑ ے ہیں، اختلافات کو برداشت کرنا سیکھیں۔ مبشر زیدی نے صحافت جرم نہیں اور عمران ریاض خان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
I wish u all were this super ethical for me also…
— jami azad (insan ity) (@Jamiazad1) June 30, 2022
فلم سازجامی آزاد نے مبشر زیدی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کاش آپ سب میرے لیے بھی ایسی ہی اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے۔یاد رہے کہ فلم جامی آزاد ڈان میڈیا گروپ کے مالک حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیاتھا۔