سینئر صحافی خلیق کیانی حکومتی وزرا پر برس پڑے

لگتا ہے ن لیگ کے وزرا بوکھلا گئے ہیں۔ پریس کانفرنسیں بلانا، ملتوی کرنا، جگہ تبدیل کرنا، کینسل کرنا یا پھر چھپ کر پی ٹی وی میں تقریر کو پریس کانفرنس کا نام دینا روز کا معمول بن گیا ہے، خلیق کیانی

انگریزی روزنامہ ڈان سے وابستہ سینئر صحافی  خلیق کیانی حکومتی وزرا پر برس پڑے۔ لیگی رہنماؤں کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیدیا۔

سینئر صحافی  نے ٹیکس اہداف پورا کرنے کے حکومتی دعوؤں کی بھی قلعی کھول دی۔

یہ بھی پڑھیے

جامی آزاد کی دہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی پر تنقید

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، پراپرٹی ڈیلرز کاایاز امیر پرحملہ

خلیق کیانی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ  لگتا ہے ن لیگ کے وزرا بوکھلا گئے ہیں۔ پریس کانفرنسیں بلانا، ملتوی کرنا، جگہ تبدیل کرنا، کینسل کرنا یا پھر چھپ کر پی ٹی وی میں تقریر کو پریس کانفرنس کا نام دینا روز کا معمول بن گیا ہے، نہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ وزرا کی پریس کانفرنسوں کا شیڈول۔ کسی جگہ تے کھلو جاؤ ظالمو۔

خلیق کیانی نے ٹیکس اہداف پورا کرنے کے حکومتی دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے لکھا کہ ٹیکس کا ہدف پورا کرنے پر انجمن ستائش باہمی والوں کو سلام۔ بعد از سلام عرض کہ ٹیکس ٹو جی ڈی تناسب پچھلے سال کے 10 فیصد سے کم ہو کر8.8فیصد ہوگیاہے جبکہ مہنگائی اور شرع نمو دونوں ہدف سے زیادہ رہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا شروع سے موقف ہے کہ مہنگائی میں حکومتی اہلکاروں کاذاتی مفادہے۔ بڑا آسان ہے مہنگائی بڑھائی جاو، سرکاری خزانے سے گولف کھیلو، ٹیکس خود ہی زیادہ آئیگا۔

متعلقہ تحاریر