راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ ، 19 مسافر جاں بحق ، متعدد زخمی
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈی آئی خان: راولپنڈی سے براستہ ژوب کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے ، بس گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 19 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی ہے جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کا عارضہ قلب میں مبتلا افغان بچوں کی مفت سرجری کا اعلان
تھرپارکر: بچے کی پیدائش کے دوران زچہ کو متعدد صدمات سے گزرنا پڑ گیا
حادثے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کردیا۔
ژوب کے سول اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی لاشیں اور 15 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
حادثے کے فوری بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے راولپنڈی سے براستہ ژوب کوئٹہ جانے والی سدا بہار بس بارش کے سبب اور اوور اسپیڈ کی وجہ سے دانہ سر کے مقام پر کھائی میں جا گری۔
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان سے میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر 1122 کی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔