سانحہ اے پی ایس کے ہیرو احمد نواز کے والد کا مریم نواز پر طنز

مریم نواز نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے جنید صفدر کی کیمبرج یونیورسٹی لندن سے گریجویشن مکمل  کرنے کی خوشخبری سنائی تھی

سانحہ اے پی ایس پشاور میں زخمی طالبعلم احمد نواز کے والد محمد نواز خان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو طنز  کا نشانہ بناڈالا۔

مریم نواز نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے جنید صفدر کی کیمبرج یونیورسٹی لندن سے گریجویشن مکمل  کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف ہماری نہیں سن رہا، مریم نواز نے اپنی معاشی ناکامیوں کا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

ملک کا حلیہ بگاڑنے کے بعد مریم نواز پی ٹی آئی کے لوٹوں کی انتخابی مہم میں اتر گئیں

 

سانحہ اے پی ایس پشاور میں شدید زخمی ہونے کے بعد برطانیہ میں کئی سال زیر علاج رہنے والے طالبعلم احمد نواز کے والد محمد نواز نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مریم نواز صاحبہ ، میرے بیٹے احمد نواز کو دیکھیں، الحمد للہ اب یہ آکسفورڈ اسٹوڈنٹ یونین کا صدر ہے اورالحمدللہ وہ ، آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے لیکن  وہ کسی ارب پتی کا بیٹا نہیں ہے بہرحال جنید صفدر کیلیے نیک تمنائیں۔

محمد نواز نے مزید لکھا کہ  میرے بیٹے نے برطانیہ صف اول کے نمبر ایک کنگ ایڈورڈ اسکول میں داخلہ حاصل کیا اور میں یہ واضح کرتا چلوں کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کیلیے اس نے اسٹوڈنٹس لون کا سہارا لیا،اس نے حکومت پاکستان نہ کسی تنظیم اور اسپانسر سے مدد حاصل کی ۔الحمدللہ مجھے اس پر فخر ہے۔

محمد نواز کے تبصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حامی خاتون صارف نے لکھا کہ  جناب اپنے بہادر بیٹے کا موازنہ بھکاری خاندان کے فرزند سے نہ کریں، وہ صرف پاکستان سے لوٹی گئی دولت پر مزے کررہے ہیں، اس کے برعکس احمد پاکستان کیلیے  عزت  کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر