عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے دھمکی آمیز کالز سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کالز صبح 10 بجکر 8 منٹ اور 9 منٹ کے درمیان آئی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہے۔

دھمکی آمیز کالز کا انکشاف سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی ایک پریس کانفرنس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی تین پریس کانفرنسز

عمران خان کی نیب قوانین کے خلاف درخواست پراعتراضات مسترد، سماعت کیلئے منظورکرلی گئی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا ہے کہ "عمران خان کو جلسہ گاہ تک پہنچانے والی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو دھمکی آمیز کال موصول ہورہی ہیں۔”

اسد عمر کا کہنا ہے کہ "دھمکی آمیز کالز دوران پرواز کی جارہی ہیں۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "یہ پاکستان کو فاشزم کی کس گہری تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔”

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے موصول ہونے والی کالز کا ڈیٹا بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں تین مختلف نمبروں سے کالز کی گئی ہیں۔

Imran Khan, Helicopter, Pilot,
twitter source

اسد عمر کی جانب سے شیئر کیے گئے ڈیٹا کے مطابق ان نون (نامعلوم) نمبرز سے پہلی کال صبح 10 بجکر 8 منٹ پر آئی ، دوسری کال بھی 10 بجکر 8 منٹ پر آئی اور تیسری کال 10 بجکر 9 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر