ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والوں کو عوام نے چور ڈاکو کہنا شروع کردیا
گزشتہ روز بھیرہ موٹر وے پر قائم معروف ریسٹورنٹ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف لوگوں نے چور چور کے نعرے لگا دیئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو برگر کھانا مہنگا پڑ گیا ، سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں قائم معروف ریسٹورنٹ میں میں احسن اقبال کے خلاف چور چور کے نعرے لگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہے۔ ایک وقت تھا مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے تھے مگر اب کولیشن حکومت سبنبھال کر بیٹھے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کھانا کھانے کی نیت سے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے تو لوگوں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کو فوڈ آؤٹ لیٹ پر دیکھتے ہی ’چور چور‘ کی نعرے لگانا شروع کردیئے۔
یہ بھی پڑھیے
ایوان صدر نے شمسی توانائی سے2سال میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے بچائے
احسن اقبال کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے نعرے لگانے والوں کو جاہل اور فاشسٹ قراردیا ہے۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ” آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو۔”
آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو”
جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 8, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔”
احسن اقبال کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ” سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔”
سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئ ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں https://t.co/aEuXDcwdCh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 8, 2022
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے کے جس مقام پر وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف چور چور کے نعرے لگائے گئے وہیں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور زلفی بخاری کی آمد پر لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
Same day at same place with different receptions..!! pic.twitter.com/kjd99i8wMK
— Umar Jutt (@UmarJavaidJutt) July 8, 2022
نجی وی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور زلفی بخاری مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے ایک گھنٹہ قبل بھیرہ کے ریسٹورنٹ پر پہنچے تھے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے ، لیکن اب عوام انہیں چور اور ڈاکو کہہ کر پکارنے لگی ہے ، رہنما یہ بتانا پسند کریں گے کہ یہ تجربہ ان کے لیے کیسا ہے؟۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزراء کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔









