ملک بھر میں آج اہل پاکستان مذہبی جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں
تفریحی مقامات پر کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر میں فرزندانِ توحید کی جانب سے سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا،وفاقی دارالحکومت میں عید کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں لاہور ، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علاؤہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کی مقبولیت، ن لیگ کے سرکردہ رہنما اسمبلیوں سے استعفے دینے پر مجبور
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں، لاہور ہائیکورٹ سے عمران ریاض کی ضمانت منظور
فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا۔ راولپنڈی میں جامعہ اسلامی صدر لیاقت باغ ، جامع مسجد عید گاہ شریف موتی مسجد علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن اور اسلام آباد میں لال مسجد کراچی کمپنی اور آبپارہ سمیت سیکڑوں مساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں اور میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔ جن میں پاکستان کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس سے قبل الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے 2500 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
نماز عید کے لئے 1032 مساجد اور 28 امام بارگاہوں پر 04 ایس پیز ، 11 اے ایس پیزڈی ایس پیز ، 02 انسپکٹر ز سمیت 1000 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے۔
فیصل مسجد میں نماز عید کے لئے ایک ایس پی،ایک ایس ڈی پی او سمیت 100سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو حساسیت کے مطابق کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور خصوصی پولیس ٹیموں کے ذریعے کی گئی۔
تفریحی مقامات پر کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ مارکیٹس اور سڑکوں پر ٹریفک رش کے لئے ایک ایس پی، 04ڈی ایس پیز سمیت ٹریفک کے 278 افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔