پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن شروع، حجاج کی دو پروازیں وطن پہنچ گئیں

قومی ائیرلائن کی دو پروازیں حجاج کرام کو لے کر کراچی اور لاہور پہنچ گئیں۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی شروع ہوگئی، قومی ائیرلائن کی دو پروازیں کراچی اور لاہور پہنچ گئیں۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا جس کے ذریعہ 28 ہزار سے زائد حجاج کو وطن لایا جائے گا۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے ۔732 جدہ سے کراچی اور دوسری پرواز پی کی ۔ 739 لاہور پہنچی۔ اس طرح پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جبکہ جدہ سے مزید پانچ پروازیں کراچی ، لاہور ، ملتان ، اسلام آباد اور پشاور پہنچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف پنجاب انتظامیہ ن لیگ کو جتوانے کی کوششوں میں مصروف

ہم کڑوے فیصلے کرکے ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، حمزہ شہباز شریف

پی آئی اے کا حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا ،اس دوران 154 پروازوں کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔جن میں 17 ہزار 200 حجاج سرکاری سکیم اور 10 ہزار 8 سو 80  پرائیوٹ سکیم کے حجاج شامل ہیں۔

  ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کی سہولت کے لئے سٹی چیک ان کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت سر کاری سکیم والے حجاج کرام ایئر پورٹ پہنچنے سے قبل ہی بورڈ نگ کارڈ حاصل کرکےسامان جمع کر وادیں گے۔اس طرح پرواز سے 12 گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچنے اور لمبی قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر